بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خطے کو درپیش سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ اور سائبر جرائم سمیت خطے کو درپیش سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے داخلہ و سلامتی عامہ کے وزراء کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو پُرامن اور محفوظ خطے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے خفیہ معلومات کا تبادلہ بڑھانے، مشترکہ خطرات کا جائزہ لینے اور آن لائن انتہا پسندی سے نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر داخلہ نے باہمی اعتماد، مساوات، شراکت داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی شنگھائی سپرٹ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button