بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 بچوں کی کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام، بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے والدین کی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں، ان کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کیلئے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کیں، میرے والد اور قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی، چیف منسٹر کا عہد سنبھالا تو میرے والد محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button