
قومی
کویت کے وزیرخارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جے المطیری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔















