بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور دیگر منتخب عوامی نمائندوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے نوابشاہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے درمیان رہیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کریں۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ان کے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف تجاویز اور امور پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button