
قومی
چین اور پاکستان کا باہمی عسکری تعاون ، تذویراتی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کا عزم
چین اور پاکستان نے باہمی عسکری تعاون اور تذویراتی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل Jiang Bin نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مسلسل گہری ہوئی ہے۔کرنل جیانگ بن نے کہا کہ عملی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جن میں تذویراتی رابطہ کاری، مشترکہ فوجی مشقیں اور تربیت، اہلکاروں کا تبادلہ، اور دفاعی آلات و ٹیکنالوجی میں تعاون شامل ہے۔















