بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات اور عیدالاضحی کے ایام میں پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے عید اجتماعات میں میٹل ڈی ٹیکٹر اورواک تھرو گیٹ کی تنصیب کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو علماء کرام سے ملاقات کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ علما ء کرام کو عیدالاضحی پر حکومت پنجاب کے سکیورٹی اور صفائی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی علاوہ ازیں انہوں نے حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

مریم نواز نے چاند رات پر مارکیٹوں میں پٹرولنگ اور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کاحکم دیا، انہوں نے سکیورٹی آپریشن کے لئے سیف سٹی رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے کیمپ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کالعدم تنظیموں کے کیمپ پر پابندی کے لئے ڈی پی اوز کو خود وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر نفرت انگیز مواد کی ممانعت یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ عید الاضحی پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی نے عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 38507 مقامات پرنماز عید کے اجتماعات ہوں گے، دفعہ 144کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ڈرین اور پبلک مقاما ت پر جانوروں کی باقیات پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ عیدالاضحی پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button