بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور مصر کی پولیس اکیڈمی کے درمیان افسران کی مشترکہ تربیت کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور مصر نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔مصر کی وزارتِ داخلہ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم اور سیف سٹی منصوبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے اپنی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر نیشنل پولیس اکیڈمی پاکستان اور مصر کی پولیس اکیڈمی کے درمیان افسران کی مشترکہ تربیت کے لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ایک وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button