
قومی
لکی مروت دھماکے میں 9 افراد شہید
لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار کے قریب آج فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خوارج نے موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے علاقے کو نشانہ بنایا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔















