بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ فیصلہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے اقدامات کی موثر نگرانی کی ہدایت کی تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت عوام کو ہرممکن زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی جاری رکھے گی اور عام آدمی کیلئے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button