بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عالمی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون ناگزیر ہے، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ابھرتے ہوئے عالمی اقتصادی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جی-24 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیداری، شمولیت اور مشترکہ خوشحالی کے اصولوں پر کاربند ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت مسلسل مختلف جھٹکوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جن میں حالیہ مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی کشیدگیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کشیدگی میں کمی، اہم بحری اور توانائی کے راستوں کے تحفظ اور عالمی اقتصادی استحکام کے لیے امن کی مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کے ڈیزائن اور شرائط کے جاری جائزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف سرچارجز کے جلد اور بامعنی جائزے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ترقی پذیر معیشتوں کے لیے نہایت اہم ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور جدید مالیاتی حل کے شعبوں میں عالمی بینک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button