بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلی فونک گفتگو، اسلام آباد مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی صورتحال کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باقاعدہ اور قریبی رابطوں کو سراہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یورپی یونین کی اعلی نمائندہ اور نائب صدر Kaja Kallas سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا۔

نائب وزیراعظم نے حالیہ اسلام آباد مذاکرات کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔یورپی یونین کی اعلی نمائندہ اور نائب صدر نے پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button