بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی گندم 3500 روپے فی من خریداری فوری شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری شروع کرنے کے علاوہ چھ ارب روپے کے مفت باردانہ کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان لاہور میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو گندم خریداری مرکز سے فی ایکڑ باردانے کے دس تھیلے ملیں گے۔اجلاس میں گندم کے کسان کارڈ ہولڈر کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم کی خریداری کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

خریداری کے 72 گھنٹے کے اندر ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں گندم کی خریداری سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے صوبائی اور ڈویژنل سطح پر اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز نے ورک ود پنجاب گورنمنٹ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت ایگریکلچر گریجویٹس کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button