بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر زرداری کی عراق کے نو منتخب صدر نزار امیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے نومنتخب صدر نزار امیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر امیدی کی قیادت میں عراق استحکام، ترقی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے عراق کے عوام کی مسلسل خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button