
تعلیم
محکمہ تعلیم پنجاب کا سکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان
محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں کے نئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی ادارے پیر سے جمعرات صبح آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں کیلئے پہلی شفٹ صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک چلے گی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔















