
قومی
سعودی وزیر خارجہ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود آج نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی دعوت پر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ان کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری مڈل ایسٹ سید احمد معروف نے کیا۔دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی اور بھائی چارے کے تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں جاری ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔
بعد ازاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو وزارت خارجہ میں بھی استقبال کیا۔دونوں ممالک کی قیادت متحرک علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کرے گی۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کی طرف سے مسلسل مکالمہ، قریبی ہم آہنگی اور علاقائی پیش رفت سے متعلق تعاون بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔















