
رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز، ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے
فیصل مسجد میں 473،جامع مسجد قبا میں 400جبکہ لال مسجد میں 250لوگ اعتکاف بیٹھ گئے،قبا مسجد میں 2سوخواتین بھی اعتکاف بیٹھ گئی
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا، پاکستان میں لاکھوں لوگ اعتکاف بیٹھ گئے، رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی مساجد میں ہزاروں معتکفین بیٹھ گئے۔۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 473،جامع مسجد قبا میں 400جبکہ لال مسجد میں 250لوگ اعتکاف بیٹھ گئے،،قبا مسجد میں 2سوخواتین بھی اعتکاف بیٹھیں ہیں۔
عبادت گزاروں کے لیے مکمل سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض آرام دہ اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر اعتکاف بیٹھنے والوں کی مکمل سکریننگ کی گئی، سامان کی مکمل چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عصر اور مغرب کے درمیان معتکفین راولپنڈی و اسلام آباد کی مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے۔
اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد میں 473لوگ اعتکاف بیٹھے ہیں۔ معتکفین کی رجسٹریشن پہلے سے کی گئی تھی۔ اعتکاف کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا چیک کیا گیا سامان اور اعتکاف کرنے والوں کی مکمل تلاشی لی گئی، جس کے بعد اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔
آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں واقع جامع مسجد قباء میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے 200 مرد اور 200 خواتین اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ خواتین کے لیے بھی الگ اور مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی دوسری بڑی مسجد لال مسجد میں 250افراد اعتکاف بیٹھے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام معتکفین کے لیے سحری اور افطاری کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ رمضان المبارک کے دوران مسجد میں آنے والے نمازیوں کی تواضع کے لیے چائے، قہوہ اور کھجور کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔















