بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان آج مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے۔آج نماز مغرب سے قبل مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوئے۔ ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں اور یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کے لیے لیلۃ القدر کو پانے کا بہترین موقع ہے۔

اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔ عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد متعکفین اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو جا سکیں گے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع
Back to top button