
قومی
بینظیرنشوونما پروگرام کیلئے ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا آغاز
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بچوں کی نشوونما کے حوالے سے اپنے اہم اقدام بینظیر نشوونما پروگرام کیلئے ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا آغاز کر دیا ہے۔یہ اقدام پاکستان کے صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں کارکردگی کی نگرانی کو مضبوط بنانے اور اعدادو شمار کی بنیاد پرفیصلہ سازی کے عمل کو فروغ دے گا۔یہ پلیٹ فارم وفاقی اور صوبائی سطح پر نگرانی، احتساب اور پالیسی ردعمل کو بہتر بنانے کیلئے فوری معلومات فراہم کرے گا۔















