
قومی
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومت ہر سطح پر پُرعزم، صدر مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں، جو تنازعات، تقسیم اور بڑھتی ہوئی عدم برداشت سے عبارت ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ ہفتہ ہمیں امن، رواداری، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی جیسی مشترکہ اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔











