
حادثات و جرائم
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ درج
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مقتولین کے ورثا کی جانب سے مدعی نہ بننے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ قتل اعانت سمیت مجموعی طور پر 3 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق مقتولین کو ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل کیا گیا، مقتولین کو تیز دھار آلے کے وار سے بے دردی سے قتل کیا گیا، مرکزی ملزم کے بھائی نے بیرون ملک سے پولیس سے رابطے کر کے جرم کا اقرار بھی کرلیا۔اس کے علاوہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرانزک کے لیے بھجوا دیے ہیں۔











