
قومی
صدر،وزیراعظم کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےعزم کا اعادہ
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کاخاتمہ کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دشمن کے خلاف وطن عزیز کی حفاظت میں مصروف ہیں۔انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔











