بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نور پور تھل نے فالکن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے مقامی نجی کالج میں بریسٹ کینسر آگاہی سیشن

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نور پور تھل نے فالکن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے مقامی نجی کالج میں بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر انیلا نائیک، سی ای او فالکن ایسوسی ایشن اور ماہر پیتھالوجی، نے بریسٹ کینسر کی وجوہات اور علامات پر روشنی ڈالی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شبانہ اجمل تھیں۔

جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، تحصیل نور پور تھل زریاب فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے اس قسم کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے۔

اس موقع پر سپروائزر سوشل ویلفیئر محترمہ ارم شہزادی بھی موجود تھیں جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر انیلا نائیک کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "شیلڈ آف آنر” پیش کی۔ اس سیشن میں طلبہ، این جی اوز کے ممبران اور عام عوام نے بھرپور شرکت کی اور آگاہی حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button