بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صوبائی محتسب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے سالانہ رپورٹ پیش کی، ملاقات کے دوران انتظامی امور اور گڈ گورننس پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کیلئے میکانزم پر بھی وزیر اعلیٰ اور صوبائی محتسب کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صوبے میں خدمات کی بہتری کے لیے مختلف سفارشات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم ہر شہری کی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ملاقات کے موقع پر سینیٹرپرویز رشید اور صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب ک پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے  لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
Back to top button