بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ذہنی طور پر ہم تیار ہیں، محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر  کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ ہمیشہ بڑا چیلنج ہوتے ہیں، ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہمیں ہر میچ جیتنا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ موسم ہمارے قابو میں نہیں، ہمیں ہر صورتحال کو دیکھنا ہے، ذہنی طور پر ہم تیار ہیں۔شاداب  اور اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ دونوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہے، وہ اپنے دن یکطرفہ میچ جیتا سکتے ہیں،ان دونوں کو ایک فارم میں آنے کیلئے اچھا میچ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینیئر پلیئر ٹیم جو ذمہ داری دیتی ہے وہ پوری کرنا ہوتی ہے، خواہش ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کروں، نسیم، حارث، شاہین چار سال سے اچھا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان
Back to top button