بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی نیپال کیخلاف سنسنی خیز جیت، کیویز نے یوگنڈا کو نوچ ڈالا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے 31 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد  جنوبی افریقا نے نیپال کو 1 رن سے شکست دیدی۔میچ میں نیپال نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے7 وکٹوں کے نقصان پر115 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے، ٹیم کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4، ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کے 116 رنز کے تعاقب میں اوپنر آصف شیخ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے   49 گیندوں پر 1 چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیپال کے انیل شاہ 27، کوشل بھڑتل 13 اور سومپل کامی 8 رنز بنا سکے، نیپالی بیٹرز نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو سنسنی خیز بنادیا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند تک لے گئے۔

ہدف کے دفاع میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی نے 19 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اینرخ نوکیا اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گروپ ڈی میں شامل سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل ہوئیں۔تین میچز میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 40 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے  پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول 1 امپائرنگ کورس کرانے کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کے کینیتھ ویسوا نے 11 رنز اسکور کیے جبکہ ٹیم میں سے کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔یوگنڈا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے 2-2 وکٹیں جبکہ لوکی فرگوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں 41 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

Back to top button