بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے برکس گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا

پاکستان نے روس میں ہونے والے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے 61 کلو کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں  نے کلین اینڈ جرک میں 146 اور 115 کلو اسنیچ میں وزن اٹھایا۔

حیدر سلطان نے مجموعی طور پر 261 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔واضح رہے کہ برکس گیمز روس کے شہر کازان میں23 جون تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیے  سعید اجمل نے زندگی کی 44بہاریں دیکھ لیں
Back to top button