بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، پانچ افراد زیر حراست

سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ کے علاقے میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معالے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گاؤ نندو خان شر میں پیش آیا۔

اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی، وائرل ویڈیو میں زخمی اونٹ کو درد سے کراہتے ہوا دکھائی دے رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے  کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے سنائپرز بھی پہنچ گئے
Back to top button