بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں سے ایک افغان شہری نکلا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک 7 دہشتگروں میں سے ایک افغان باشندہ نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی  وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سکیورٹی فورسز  کے ہاتھوں 7  دہشت گرد مارےگئے تھے۔ہلاک دہشت گردوں میں ایک افغان باشندہ نکلا۔

ذرائع نے بتایاکہ ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے اور وہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے بے شمار واقعات افغانستان سے ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر اس وقت افغانستان میں ہیں، افغان شہری بھی کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ شامل ہوکرپاکستان پر حملہ آور ہیں۔

مزید پڑھیے  اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کی فہرست تیار،گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل
Back to top button