بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی زیر قیادت سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔سعودی عرب کے وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام شامل ہیں۔وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ایئرپورٹ پر سعودی ہم منصب کا استقبال کیا، سعودی وفد پاکستان میں 2 روز قیام کرے گا۔

یہ دورہ بنیادی طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم محمد بن سلمان کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں طے پانے والی مفاہمت کو تیز کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔سعودی وفد کی صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ محمد اورنگزیب اور ہم منصب وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔

مزید پڑھیے  ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو کو قومی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل دیدیا گیا
Back to top button