بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تمام معاملات پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے تمام تین ڈویژنز میں دانش سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جاسکے۔ شہباز شریف نے عطا آباد اور ہارپوپن بجلی منصوبوں کی تکمیل پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لئے بھی لائحہ عمل کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید
Back to top button