بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

 ملک بھر میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، وسطی، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

مزید پڑھیے  کرپشن کوئی بھی کرے اس کیلئے کوئی معافی نہیں،ریاض فتیانہ
Back to top button