بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے کچھ دیر روکنے کے بعد علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردیے۔18 فروری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے  قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔

البتہ نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 جہاں سے امین علی گنڈاپور کامیاب ہوئے ان  کا نام نہیں تھا۔تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کا پی کے 113 اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان  سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیے  مستقبل قریب میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، اسحاق ڈار
Back to top button