الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردیے۔18 فروری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔
البتہ نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 جہاں سے امین علی گنڈاپور کامیاب ہوئے ان کا نام نہیں تھا۔تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کا پی کے 113 اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔