بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب میں نمونیا کے وار جاری، مزید 8بچے جاں بحق

رواں سال نمونیا سے انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 311ہو گئی، 784 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں نمونیا کے وار کم نہ سکے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید8بچے جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال نمونیا سے انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں دو، دو بچوں کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 784 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیس سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب بھر میں نمونیا بے قابو، مزید 4 بچے دم توڑ گئے
Back to top button