بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل

پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی گئی کہ لاہور میں بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی نامزد ہیں۔

پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کی جانب سے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد، طارق سرور اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، غنی گلاس لمیٹڈ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کا نمائندہ بھی شامل ہے۔بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

مزید پڑھیے  انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی
Back to top button