بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اےاین ایف نے 250 کلو منشیات برآمد کرلی ۔ 4 ملزمان گرفتار

 اےاین ایف نے 5 کارروائیوں کےدوران 250 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، صوابی، پشاور، ملتان اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 195 کلو 900گرام چرس،53 کلو500گرام افیون برآمد کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 637 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  فیصل آباد، منٹگمری بازار میں آتشزدگی 7 افراد جاں بحق
Back to top button