بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ محمد حسنین نے جیت لی

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت، اسنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام اور مینیو کے تعاون سے چودہویں انڈر 21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ محمد حسنین نے جیت لی، وہ اس سے قبل انڈر17 جونیئر اسنوکر بھی جیت چکے ہیں۔ پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سینٹر، اسنوکر ہال لاہور میں منعقدہ سہ روزہ چیمپئن شپ کے فائنل میں سندھ کے ایم حسنین نے پنجاب کے محمد اسلم کو 4-1 سے شکست دی۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 69-05، 07-82، 58-27، 57-23 اور51-19 رہا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں محمد حسنین نے اپنے ہی صوبے کے زنیر خان 4-2 اور محمد اسلم (پنجاب) نے نعمان نبیل (پنجاب) کو 4-2 سے مات دی۔

مزید پڑھیے  آسڑیلیا نے نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا
Back to top button