بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی دورہ بحرین میں اہم ملاقاتیں، دو طرفہ فوجی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سید عاصم منیر  نے بحرین کا 2 روزہ سرکاری دورے میں بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرینی افواج کے کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل  عاصم منیر نے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بحرینی فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حماد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بحرینی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق شاندار مظاہرے پیش کیے گئے۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔بحرین کے فرمانروا نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں آرمی چیف جنرلعاصم منیر کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیے  وزیر آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنے لگے
Back to top button