بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، 8 افراد جاں بحق

ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں وین میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔’تفصیلات کے مطابق ہری پور پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیز رفتار کوچ مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کوچ کے نیچے مزید افراد دبے ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ہری پور پولیس نے بتایا کہ حادثہ موٹروے پرکھڑی کنسٹریکشن مشین کےباعث پیش آیا۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی میں چاندنی چوک کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی
Back to top button