بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سڈنی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ فلاپ، 68 پر 7 کھلاڑی آئوٹ

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز  پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور 68 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار  پھر  مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز کے دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔

صائم ایوب اور بابر اعظم نے کچھ مزاحمت کی لیکن نوجوان صائم ایوب 33 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل صرف دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نائٹ واچ مین ساجد خان اور سلمان علی آغا کو صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے اپنا شکار بنایا۔تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے تھے اور پاکستان کی آسٹریلیا پر مجموعی برتری 82 رنز ہو گئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیا پہلی اننگز  میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، گرین کیپس کو پہلی اننگز میں 14 رنز کی سبقت حاصل ہو ئی۔ پہلے سیشن میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 38 اور مارنس لبوشین 60 رنز بناکر آوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنزپرگری، چوتھی وکٹ بھی 188 رنز ہی پر گر گئی، اسٹیواسمتھ کو میرحمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ مارنس لبوشین سلمان آغا کی گیند کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیے  فاسٹ بائولر حسن کے ہاں ننھی پری کی آمد

آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 10 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے جبکہ 289 کے مجموعے پر ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، مچل مارش 54 رنز اور ناتھن لیون 5 رنز پر عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جوش ہیزل ووڈ کو بھی عامر جمال نے صفر پر آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو ساجد خان اور میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 54 اور مارنس لبوشین 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

Back to top button