بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دوسری عالمی قرأت مقابلے کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا

دوسری عالمی قرأت مقابلے کا انعقاد رواں ماہ 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے ممتاز قراء کرام شرکت کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک 31 ممالک سے ممتاز قاری حضرات کی نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کے علاوہ 11 دیگر ممالک کو بھی مقابلے میں شرکت کے لیے نامزدگیاں بھجوانے کی دعوت دی گئی ہے۔ ان ممالک میں روس، بوسنیا و ہرزیگووینا، بھارت، چین، ایتھوپیا، فلپائن، جرمنی، تنزانیہ، فرانس، کینیا اور مالدیپ شامل ہیں۔

اس عالمی مقابلے کا مقصد قرآن پاک کی تعلیمات اور فنِ تلاوت کو فروغ دینے کے ساتھ مسلم ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مقابلے میں مصر اور ایران کے نامور قراء بطور جج شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مقابلے کے کامیاب اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے تمام ضروری سفری، انتظامی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button