بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں زیر تعمیر منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے وزرا اور افسروں کو ذمہ داریاں تفویض

پنجاب میں زیر تعمیر منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے وزرا اور افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل،منصور قادر،ابراہیم حسن مراد،صوبائی مشیر وہاب ریاض،آئی جی اور دیگر افسران شریک تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تکمیل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے وزرا اور افسروں کوذمہ داریاں سونپ دیں۔ صوبائی وزیر عامر میرجنرل ہسپتال،ابراہیم حسن مراد میو ہسپتال اور وہاب ریاض ڈینٹل ہسپتال کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم چلڈرن ہسپتال،سیکرٹری ٹورازم گنگارام ہسپتال اور کمشنر لاہور پی آئی سی کے پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کو راولپنڈی کے پراجیکٹس اور صوبائی وزیر بلال افضل کو لاہور رنگ روڈ ایس ایل تھر ی ،گوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ سونپ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بہاولپور اور کمشنر ملتان متعلقہ ڈویژن کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرا کوروزانہ دومرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے اور   روزانہ رپورٹ واٹس ایپ کرنے کی ہدایت کی ہے، محسن نقوی نے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، کسی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے شب روز محنت کی ضرورت ہے۔

Back to top button