بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل دہشت گردغضنفر ندیم مارا گیا

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل غضنفر ندیم ساتھی دہشت گرد سمیت مارا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقابلہ چنیوٹ میں ہوا جہاں دونوں دہشت گردوں پولیس پر جدید اسلحے کی مدد سے حملہ کیا مگر موثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔

تاہم حکام کے مطابق غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غضنفر کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ غضنفر ندیم 2011 سے مفرور تھا اور مختلف ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

غضنفر ندیم سے متعلق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا۔

مزید پڑھیے  بے قابو بس شہریوں پر چڑھ گئی،8افراد جاں بحق
Back to top button