بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی کمپائونڈ پر حملہ کرنے والے 9 دہشتگرد گرفتار، 6 کا تعلق افغانستان سے نکلا

سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7 سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دستاویزات کے مطابق دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے، جس نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہےجبکہ خودکش حملہ صفت اللہ کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی افغانستان  سے تعلق کی بھی تصدیق کردی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے 5 دہشتگرد بھی اس حملے میں ملوث تھے۔موصول دستاویزات کے مطابق دہشتگردوں کے پاس امریکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں 22 اہلکار شہید جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے جبکہ حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت دیگر 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے

مزید پڑھیے  تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے
Back to top button