بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے  مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گارڈن ٹاؤن میں رہائش گاہ میں دھماکا ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق دھماکا گھر کے گیراج میں ہوا اور جس وقت دھماکا ہوا اس وقت سابق چیف جسٹس گھر پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا دستی بم سے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔زخمی اہلکاروں کی شناخت محمد عامر اور خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ دھماکے میں مکمل طور پر محفوظ رہے،انہوں نے کہا کہ واقعے میں پولیس کانسٹیبل عامر اور خرم معمولی زخمی ہوئے اور آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد پولیس کی ریڈ زون میں توسیع کی باقاعدہ درخواست
Back to top button