بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی سترہ، پشاور اور مظفر آباد پانچ، کوئٹہ دو اور گلگت اور مری تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں آٹھ، لیہہ منفی دس، پلوامہ اور شوپیاں میں صفر اور اننت ناگ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Back to top button