بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، پشاور اور مظفر آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی پندرہ، کوئٹہ ایک، گلگت منفی چار اور مری میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو، لیہہ منفی چھ، پلوامہ اور شوپیاں منفی ایک، اور اننت ناگ اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  دادو کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
Back to top button