بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
Back to top button