بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چوکے مکمل ہوگئے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔شعیب ملک 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے،  یہ کارنامہ انجام دینے والے شعیب ملک مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک نے اپنی 482 اننگز میں 1000 چوکے مکمل کیے۔شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 400 چھکے بھی مکمل کرلیے۔

Back to top button