بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

 احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈ کیسز کی سماعت کرے گی، وزارت قانون

وزارت قانون و انصاف نے توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈ کیسز کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے حوالے سے خدشات کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس وجہ سے سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن کورٹ ہوگی، اور میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیے  فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا، آرمی چیف
Back to top button